ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق طارق الہاشمی نے عراق میں تعینات امریکی سفیر جیمز جیفری سے ملاقات میں کہا کہ عراق میں کسی بھی طرح کی فوجی سروسز کے لائسنس کے لۓ عراق کے متعلقہ حکام کی اجازت ضروری ہے۔عراق کے نائب صدر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب سنہ دو ہزار آٹھ میں طے پانے والے بغداد واشنگٹن سیکورٹی معاہدے کے تحت امریکی فوجی رواں سال کے آخر تک عراق سے نکلنے کے پابند ہیں۔دریں اثناء امریکہ کے سیاسی اور فوجی حکام بغداد کے مسلسل دورے کر کے سنہ دو ہزار سولہ تک عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی برقرار رکھنے کے درپے ہیں۔ عراق کے عوام اور سیاسی جماعتوں نے بغداد واشنگٹن سیکورٹی معاہدے کے مطابق عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء پر تاکید کرتے ہوۓ کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی ان کے ملک میں بدامنی کا سبب ہے۔واضح رہے کہ اس وقت عراق میں سینتالیس ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔............./169
18 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 254430
عراق کے نائب صدر طارق الہاشمی نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگي کی مدت میں توسیع نہ ہونا بغداد اور واشنگٹن دونوں کے مفاد میں ہے۔